اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے آج بھی دروازے کھولے ہوئے ہیں، خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک وفاق پر دھاوا بولنا چاہتے ہیںلیکن وزیراعلیٰ سمیت کسی کو بھی جتھے کی صورت میں دارالحکومت اسلام آباد پردھاوا نہیں بولنے دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے آج بھی دروازے کھولے ہوئے ہیں، خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک وفاق پر دھاوا بولنا چاہتے ہیںلیکن وزیراعلیٰ سمیت کسی کو بھی جتھے کی صورت میں دارالحکومت اسلام آباد پردھاوا نہیں بولنے دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے جس میں ان دونوں عدالتوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسلام آباد کا لاک ڈاﺅن غیر قانونی ہے البتہ یہ لوگ مخصوص جگہ پر جلسہ کر سکتے ہیں،جس کے لیے حکومت ان سے تعاون کرنے کوتیار ہے








