وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی وزیراعظم کے ہمراہ بیجنگ جاتے ہوئے ”اے پی پی“ سے گفتگو

86

وزیراعظم کے خصوصی طیارے سے ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ”ون بیلٹ ون روڈ“ فورم پاکستان کے مواصلاتی شعبہ بالخصوصی ریلوے کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔ جمعہ کو فورم میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ بیجنگ جاتے ہوئے وزیر ریلوے نے ”اے پی پی“ سے گفتگو میں کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کیلئے ایک گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹ کا حامل مذکورہ فورم چینی صدر سی جن پنگ کا وژن ہے جس کا مقصد علاقہ میں مضبوط رابطوں کو فروغ دینا ہے، اس وژن میں وزیراعظم محمد نواز شریف بھی سی پیک کے تحت شریک ہیں۔