لاہور۔17ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں لاہور کی عوام نے مسلم لیگ (ن)کو کامیاب کرا کر تاریخ رقم کر دی ہے ‘نواز شریف کو اقتدار سے تو الگ کیا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں۔وہ اتوار کی شب ماڈل ٹاون میں این اے 120میں واضع اکثریت سے کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ‘ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرو دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔