وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس، ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی

108
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انھیں ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ تجارت کو فروغ دینے اور ریونیو بڑھانے کےلیے تمام پورٹس کی ایویلیوایشن رپورٹ وزارت میں بھجوائی جائے۔ کوئٹہ زاہدان سیکشن کا ٹرن رائونڈ ٹائم کم کرنے، سیکشن کا تفصیلی سروے کرنے اور ٹریک کو مزید بہتر کرنے کے لیے فنڈز مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کوئٹہ زاہدان فریٹ آپریشن کے لیے پرعزم اور محنتی افراد پر مشتمل ٹیم مقرر کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سبی ہرنائی سیکشن پر سیلابی نقصانات کی بحالی کے لئے کام کیا جارہا ہے اور نامکمل سیکشن کی جلد از جلد تکمیل کی جائے گی۔

عوامی سہولت کے لیے، چین سے نئی کوچز کو مقررہ وقت سے پہلے منگوانے کی درخواست کی جائے گی۔