وفاقی وزیر ریلوے سے وفاقی وزیر نجکاری اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کی ملاقات

55
وفاقی وزیر ریلوے سے وفاقی وزیر نجکاری اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کی ملاقات
وفاقی وزیر ریلوے سے وفاقی وزیر نجکاری اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین کی ملاقات

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر ریلوے کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اتنے اہم منصب کی ذمہ داری انہیں سونپی۔

ملاقات کے دوران ریلوے پراجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا ئیں گے،موجودہ انفرا سٹر کچرکو اپ گریڈ کریں گے، مزدورں کی مدد سے ریل کو چلائیں گے، ریلوے میں سیفٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں، ریلو ے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، ہم ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔

وفاقی وزیرریلوے نے مزید کہا کہ میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔