وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یاؤ جِنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جِنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا، منصوبوں پر کام کی رفتارمزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری / چئیرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چین میں کرونا …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جِنگ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری ریل منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا، منصوبوں پر کام کی رفتارمزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری / چئیرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چین میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر چینی سفیر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت ، چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں وزارت پلاننگ سے منظوری کے بعد پشاور۔کراچی مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبہ رواں مالی سال میں ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی بھی خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ اور کے سی آر کی بحالی جلد سے جلد مکمل ہو، اس کے لئے چین سے ملکر ضروری اقدامات لیںگے۔ انہوں نے کہا کہ1800کلومیٹر ایم ایل ون منصوبے پر تقریباً نو ارب ڈالر لاگت آئے گی؛ پانچ سال میں مکمل ہوگا، ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے، چینی شراکت داری سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے روڑ اور ریل انفرا سٹرکچر کو تیزی سے ترقی دینا نا گزیر ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں