وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا بیان

194

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یکم فروری سے 28فروری تک ہم پاکستان ریلوے میں کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے کمپین شروع کر رہے ہیں۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ٹرینوں، پلیٹ فارمز اور سٹیشنوں پر صفائی مہم شروع کریں گے جبکہ درخت بھی لگائیں جائیں گے، ریلوے کا عملہ مثالی خوش اخلاقی سے پیش آئے گا ، ریل مسافروں کو بہترین سروس دے گا۔انہوں نے کہا کہ مہم کی نگرانی میں خود کروںگا، پورے مہینے عوام کو ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر ملوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ہم نے وزارت ریلوے میں شکایتی سیل قائم کر دیا ہے، اس سے ہم وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اپنی سروس کو ہہتر کریں گے، بد عنوانی کا خاتمہ کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آئیے اور کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے کا حصہ بنیں اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔