
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام ٹرینیں توقع سے زیادہ اچھی چل رہی ہیں، پرانی کوچز کو ٹھیک کر کے چلا رہے ہیں، ایک سال میں 15 مال گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، دسمبر میں 2 مزید مال گاڑیاں چلائیں گے، 11 ہزار ملازمتوں کا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں، ریلوے میں 2 ہزار نوکریوں کا اشتہار دیا تھا، تمام ٹرینوں میں وائی فائی لگانے کا بھی منصوبہ ہے، گوادر میں ریلوے ڈویژن بنا دیا گیا ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کےلئے اہم ہے، وزیراعظم پیکیج پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے وزیراعظم کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔