وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے 52 ویں کانووکیشن سے خطاب

67
APP02-04 ISLAMABAD: December 04 - Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed addressing during 52nd Convocation of College of Physician and Surgeon Pakistan (CPSP) at Pak-China Friendship Centre. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کرنے کی بنا پر عظیم لوگ ہیں’ ڈگری سے زیادہ محنت اور خلوص سے انسانیت کی خدمت کرنا ڈاکٹر کے لئے باعث عزت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹر اپنے ملک کے سفیر ہیں اور وہاں ان کی بے حد عزت کی جاتی ہے، انہوں نے اپنی بہترین ساکھ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے 52 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ بہت معتبر لوگوں سے مخاطب ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹر محنت ‘ لگن اور خلوص سے انسانیت کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محنت کرنے والوں کو اللہ اس کا اجر ضرور دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی دنیا بھر میں عزت کی جاتی ہے جو ان کی پیشہ ورانہ مہارت ‘محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔