وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ اجلاس

92

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت اپ گریڈ ہونے والا مین لائن ون کے ٹریک کا ابتدائی ڈیزائن فائنل ہو گیا ہے جو رواں مہینے وزارتِ پلاننگ کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری پراجیکٹس کو 30 جون سے پہلے مکمل کیا جائے اور اس مد میں جاری کئے جانے والے فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد آفتاب اکبر اور ممبر فنانس منظور اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔