وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریلوے کو بہتر بناﺅں گا‘ دس ماہ میں 34 نئی ٹرینیں چلائی ہیں‘ ریلوے کے مسافروں میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے‘ ریلوے کی آمدن میں اضافہ نہ کر سکا تو ریلوے میں مزید نہیں رہوں گا‘ وزیراعظم تین جولائی کو سرسید ٹرین کا افتتاح …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریلوے کو بہتر بناﺅں گا‘ دس ماہ میں 34 نئی ٹرینیں چلائی ہیں‘ ریلوے کے مسافروں میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے‘ ریلوے کی آمدن میں اضافہ نہ کر سکا تو ریلوے میں مزید نہیں رہوں گا‘ وزیراعظم تین جولائی کو سرسید ٹرین کا افتتاح کریں گے‘ 14 سال قبل بطور وزیر ریلوے ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط کئے‘ مسلم لیگ (ن) میں دو لیگیں موجود ہیں‘ وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ لوگ جن کے پیٹ میں درد ہے کہ ریلوے کیوں چل رہا ہے‘ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ قوم سے جو وعدہ کیا تھا اب تک 34 نئی ٹرینیں چلائی ہیں جبکہ ریلوے کے 60 لاکھ مسافر بڑھے ہیں۔ میں نے قوم سے 40 ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا ہے۔ اب تک 34 چلا دی ہیں جبکہ باقی چھ ٹرینیں 24 اگست تک ایک سال پورا ہونے تک چلا دوںگا۔ اگر ریلوے کی ماضی کی آمدن میں اضافہ نہ کر سکا تو ریلوے میں میرا رہنے کا حق نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان تین جولائی کو سرسید ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

Leave a Reply