وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نےبحریہ ٹاؤن فیز 8 میں "چائے خانہ” کا باقاعدہ افتتاح کیا

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نےبحریہ ٹاؤن فیز 8 میں "چائے خانہ” کا باقاعدہ افتتاح کیا

راولپنڈی۔2جولائی (اے پی پی):بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں "چائے خانہ” کی گرینڈ اوپننگ تقریب منعقد ہوئی جہاں وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بطور مہمان خصوصی چائے خانہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم جی سی ڈیوائن کمپنی کے چیئرمین چوہدری نعمان افتخار نے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عمران الیاس، دیگر معزز شخصیات اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاح کے بعد مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء نے چائے خانہ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے چائے خانہ کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم جی سی ڈیوائن کمپنی کے چیئرمین چوہدری نعمان افتخار نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا چائے خانہ ہے جہاں چائے کے ساتھ پروٹین سے بھرپور غذائی پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید خبریں