اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متوفیان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کچھ غیر ذمہ دار اہلکاران کی غفلت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، جائے حادثہ …
وفاقی وزیر ریلوے کا کراچی میں ٹرین حادثہ میں جانی نقصان پر اظہارافسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں پیش آنے والے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پرا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متوفیان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کچھ غیر ذمہ دار اہلکاران کی غفلت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے، جائے حادثہ پر آپریشن مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے حادثہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریڈ سگنل پر رکنے کی بجائے ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور نے پہلے سے کھڑی فرید ایکسپریس کو ہٹ کیااور ڈرائیور و اسسٹنٹ ڈرائیور ابھی تک لاپتہ ہیں، ڈرائیور تجربہ کار تھا تو یلو اور ریڈ سگنل کیوں نظر انداز کئے گئے، جلد معلوم ہوجائے گا۔








