وفاقی وزیر ریلوے کی راولپنڈی میں گفتگو

86

راولپنڈی ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ چیخنے والے سب لوگ کرپٹ ہیں،عید کے بعد تحریک چلانے کا اپوزیشن میں دم خم نہیں ،گھی، چینی، ڈالر سب مہنگا ہے مگر یہ سب شریف برادران کی وجہ سے ہے،پہلے بھی کہا تھا شہباز شریف نہیں آئے گا اب بھی کہتا ہوںنواز شریف نے شہباز شریف کو آوٹ کر دیا ہے،ایم ایل ون اور نالہ لئی کی کامیابی کے بعد راولپنڈی کے لوگوں کا شکریہ ادا کر کے ریٹائرڈ ہو جاوں گا،عید کے بعد سب سے بڑا فنکشن نالہ لئی کا ہو گا،دس ہزار نوکریوں کی قرعہ اندازی عید سے پہلے اور عید کے بعد بھی کرینگے ، عمران خان نے جس طرح اقتدار کو سنبھالا بہت مشکل تھا،ایم ایل ون سے بیت سے فاصلے کم ہو جائینگے،پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا آسان نہیں ریلوے میں بھی کرپشن موجود ہے،نیب کے چیرمین کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ہٹ جائیں،چیرمین نیب اگر ہٹ گئے تو پھر کوئی کارروائی کسی کے خلاف کبھی نہیں ہو سکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیوکٹاریاں راولپنڈی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاکہ آج کا میڈیا زندہ میڈیا ہے بات کرنے کی آسانی ہے ۔سندھ میں مسائلستان بن چکا ہے جہاں کوئی بچوں کا اسپتال نہیں ہے ،ہم نے مشکل ترین حالات میں بھی اسپتال بنا دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہاکہ آصف زرداری کی بہن کو استعفیٰ دینا چاہیے ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ نالہ لئی پر دو طرفہ ٹریک بچھا رہے ہیں،ایم ایل ون کے افتتاح کے لئے کے تھوڑے سے پیسے دے دئے گئے ہیں،کراچی سرکلر ریلوے تینتالیس کلومیٹر میں سے چھتیس کلومیٹر مکمل کر لی ہے ،سندھ حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق خالی کر کے سی آر خالی کر دینگے ،دو سو سات ارب روپیہ دیا جائے ہم انہیں سرکلر ریلوے بنا کر دے دینگے ۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ فضل الرحمان کے پاس ڈیرہ اسماعیل خان کے پاس جو زمینیں ہیں احتجاج پر ان سے بھی جائے گا،آصف زرداری پیسے دے دے گا مگر نوازشریف سے کوئی امید نہیں ہے،ان کی جیل میں بھی عید ہوتی ہے کیونکہ انکو تمام سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔