اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر مصطفی صلاح الدین نے ملاقات کی اور رواں سال کے اختتام پر مراکش میں ہونے والی 22 ویں کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی ۔ 22) کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا۔ پاکستانی …
وفاقی وزیر زاہد حامد سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر مصطفی صلاح الدین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر مصطفی صلاح الدین نے ملاقات کی اور رواں سال کے اختتام پر مراکش میں ہونے والی 22 ویں کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی ۔ 22) کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد وزارت موسمیاتی تبدیلی، منصوبہ بندی کمیشن، پانی و بجلی، سائنس و ٹیکنالوجی اور خارجہ امور کے حکام کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور چاروں صوبوں کے نمائندگان پر مشتمل ہوگا۔








