اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان مانٹریال پروٹو کول کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مکمل پر عزم ہے۔مانٹریال پروٹو کول میں کسی بھی مجوزہ ترمیم کی صورت میں ترقی پذیر ملکوں پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے۔پاکستان نے 2010میںاوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے والے مادوں کی مرحلہ وار کمی کا 100فیصد ہدف حاصل کر …
وفاقی وزیر زاہد حامد کا یورپین یونین کے سفیر جین فانکوس سے بات چیت میں اظہار خیال
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان مانٹریال پروٹو کول کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مکمل پر عزم ہے۔مانٹریال پروٹو کول میں کسی بھی مجوزہ ترمیم کی صورت میں ترقی پذیر ملکوں پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے۔پاکستان نے 2010میںاوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے والے مادوں کی مرحلہ وار کمی کا 100فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے منگل کو یہاں یورپین یونین کے سفیر جین فانکوس سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔جین فرانکوس نے گزشتہ روز وفاقی وزیر سے خیر سگالی ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران اگلے ماہ ویانا میں منعقدہ اجلاس میں مانٹریال پروٹوکول میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔








