وفاقی وزیر زاہد حامد یونیسیف کے زیراہتمام وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے

87

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد اعلٰی سطح کے اجلاس برائے ”پانی و صفائی ستھرائی سب کے لئے “ ایس ڈبلیو اے 2017 میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے۔ اس سلسلے میں یونیسیف کے زیراہتمام وزراءاجلاس 19 اور 20 اپریل کو واشنگٹن میں ہو گا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دوران پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے پالیسی مباحثہ اور تجربات کے تبادلہ کا موقع ملے گا۔