وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کامشرقی بحیرہ روم کےلئے ڈبلیو ایچ او کی علاقائی کمیٹی کے سیشن سے خطاب

اسلام آباد۔10 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی انسانی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، انسانی سرمایہ میں سرمایہ کاری کرتے وقت جب بھی ہم ذرائع کی تخصیص کریں تو صحت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بحیرہ روم کےلئے ڈبلیو ایچ او کے …

اسلام آباد۔10 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی انسانی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، انسانی سرمایہ میں سرمایہ کاری کرتے وقت جب بھی ہم ذرائع کی تخصیص کریں تو صحت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بحیرہ روم کےلئے ڈبلیو ایچ او کے ایک سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اور مقامی علم کی دولت ہے ہمیں عوامی سطح پر صحت کی خدمات تک رسائی کے چیلنج کا سامناہے اور یہ ضروری ہے کہ جدت طرازی سے صحت کی مساوی خدمات کو یقینی بنایا جائے، علاقائی کمیٹی علاقائی سطح پر ڈبلیو ایچ او کا اعلی ترین انتظامی ادارہ ہے یہ مشرقی بحیرہ رو م کے خطہ کے تمام ممالک سے 22 اراکین پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشرقی بحیر روم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیدروس ایڈہینوم گیبریواوسس نے کہا کہ وہ وقت آسان نہیں تھا جب مشرقی بحیرہ روم کے خطہ میں بہت سے ممالک میں شدید تضادات اور غیر معمولی تشدد پایا جاتا تھا، دنیا ڈبلیو ایچ او سے امید رکھتی ہے کہ وہ دنیا کو محفوظ صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا، اور یہ ہمارا مشن ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply