وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دبئی میں دبئی فیوچر فاﺅنڈیشن اور میوزیم کا دورہ

77

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دبئی میں دبئی فیوچر فاﺅنڈیشن اور میوزیم کا دورہ کیا ۔ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دبئی کی تھنک ٹینکس سے ملاقات کے دوران دبئی حکومت کے اشتراق سے پاکستان کے میوزیمز کا مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جدید معیار کے عین مطابق قیام کا اعادہ کیا ۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دبئی کی فیوچر فاﺅنڈیشن نے دیگر ٹیکنالوجیز پر بھی ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔