وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

61
وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال 2021-22ء کے بجٹ کو قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کروا کر عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے گی،کورونا وائرس جیسے چیلنجزکے باوجود ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی، اپوزیشن جماعتیں اپنے اوپر کرپشن اور بدعنوانی کی بناء مقدمات کا سامنا کررہی ہیں۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا، آئندہ بجٹ عوام کو ہر شعبے میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اشارے صحیح سمت گامزن ہیں، وزیراعظم عمران خان عوام کی فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ترقی سے سفر پر رواں کر دیا ہے،

حکومت نے پہلے دن سے ہی قانون کی حکمرانی اورگڈگورننس کو یقینی بنایا، لوگوں کو اپنے طرز زندگی میں بہتری لانے کیلئے براہ راست سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس جیسے چیلنجزکے باوجود ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی، زراعت، تعمیرات، سیمنٹ سمیت دیگر مختلف شعبوں میں ریکارڈ بہتری آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ حکومتوں کی طرز اور طریقہ کار پر عل پیرا ہوتے ہوئے معیشت نہیں چلائے گی،

اپوزیشن جماعتیں کرپشن اور بدعنوانی کی بناء پر اپنے اور بنے مقدمات کا سامنا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں، افغانستان کی صورتحال میں بہتری پورے خطے میں امن وامان کیلئے ضروری ہے۔