وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

105
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے جوڈیشل اور نیب کے نظام میں اصلاحات ضروری ہیں، اگر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نیب کے قوانین سے مطمئن نہیں تھیں تو دونوں جماعتوں کو اپنے دور حکومتوں کے دوران اس کے قوانین میں ترامیم کرنی چاہییں تھیں لیکن ایسا نہیں ہوا، موجودہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر نیب قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اور نیب الگ الگ کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وسائل تقسیم ہیں، میرے خیال میں اگر ایک ہی ایجنسی ہو تو وہ زیادہ موثر طریقے سے کام کر سکتی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بڑے لوگوں کے خلاف کیسز سے نمٹنے کیلئے ایک مناسب مکینزم ہونا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے بھی مناسب طریقہ کار ہونا ضروری ہے۔ انتخاب کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت پر الزام تراشیوں سے آگے بڑھ کر ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔