وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دورہ کے موقع پر ہدایت

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے لئے انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے سے پہلے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے این او سی کا حصول لازم قرار دیا جائے۔ وفاقی وزیر نے اس اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو قانون سازی کی ہدایت کر دی۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دورہ …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے لئے انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے سے پہلے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے این او سی کا حصول لازم قرار دیا جائے۔ وفاقی وزیر نے اس اس سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کو قانون سازی کی ہدایت کر دی۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دورہ کے موقع پر کہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انجینئرنگ کی تعلیم کے معیار کا براہ راست تعلق لوگوں کی زندگیوں سے ہے اس لئے انجینئرنگ منصوبوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے فقدان سے عام آدمی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply