وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی شروعات کیلئے بھرپور حمایت کی ہے، تعلیمی ادارے، صنعتیں اور تحقیقی ادارے قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کے شعبہ کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کریں، پاکستان سارا سال شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جس سے ہمارا …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی شروعات کیلئے بھرپور حمایت کی ہے، تعلیمی ادارے، صنعتیں اور تحقیقی ادارے قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کے شعبہ کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کریں، پاکستان سارا سال شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جس سے ہمارا ملک بین الاقوامی اور قومی تجارتی اداروں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ”بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش برائے قابل تجدید توانائی ذرائع “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں 120 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں نہ صرف قومی، علمی، صنعتی اور تحقیقی اداروں کے نمائندگان بلکہ بین الاقوامی سپیکر اور میڈیا کے لوگ بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کو مکمل طور پر بروئے کار لانا حکومتی توانائی پالیسی کو کامیابی سے لاگو کرنے کےلئے انتہائی اہم ہے، ترقی پذیر ممالک میں شمسی توانائی کی بہتات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے نزدیک قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز ہمارے توانائی کے بحران کو حل کرنے کا بہترین علاج ہے، نمایاں پاکستانی اور غیر ملکی سائنسدان ، محقق ،ماہرین کا اتنی بڑی تعداد میں اس موقع پر موجود ہونا ایک خوش آئند امر ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply