اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پاس کیا ہے جو پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک بڑا دن ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس کامیابی کے نتیجے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کا انعقاد یقینی ہوجائے گا۔