وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا وفاقی وزیر میاں محمد سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

142

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 5 جون کو پورے ملک میں انشاءاللہ ایک عید کیلئے کوشش کی ہے، ہمارا مقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیںمفتی منیب اور پوپلزئی جید علماء ہیں۔ پیر کو پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کے اندر ایک قوم چاہیے ایک قوم کیلئے تہواروں کے اوپر ایک ہونا ہے ہم نے دیکھا کہ ملک میں دو دو عیدیں ہوتی ہیںناسا کہہ رہا ہے چاند پر طویل المدتی قیام کا پلان بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے ایسے ملک بھی ہیں جہاں کئی کئی ماہ تک چاند نکلتا ہی نہیں۔کیا وہ روزہ اور عید نہیں کرتے آج 3 بج کر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے اس کی چمک زیرو اعشاریہ ایک فیصد ہے آج چاند دکھائی نہیں دے گی۔کل چاند 28 گھنٹے کا ہوگا اور نظر آئے گاکراچی کی ساحلی پٹی پر آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔کل محکمہ موسمیات کے 66 دفاتر عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے ہم نے ہجری کیلنڈر اور ایپ بھی تیار کرلی ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کل آخری روزہ ہے اور ہماری کوشش رہی کہ پورے ملک میں عید ایک ہی دن منائی جائے،ہم نے ایک طریقہ اپنایا ہے جو اسلامی نقطئہ نظر کے تحت یے،2014 میں ناسا ایک پروگرام بنا رہا ہے جس کے تحت چاند میں طویل قیام ہوگا،افسوس ہے کہ آج کہا جا رہا ہے کہ سائنس کا اس سے کیا تعلق ہے،علم فلکیات مسلمان سائنسدانوں کی تحقیق ہے، دین اسلام پوری دنیا کے لیے ہیں اسی تناظر میں یہ اہم ہے کہ اس علم کو استعمال کریںمیٹ آفس کی 66 سائٹس پر عوام چاند کا مشاہدہ کر سکیں گے،ہم نے ہجری کیلنڈر بنا دیا ہے جو ویب سائٹ پر ہے، ہم نے چاند دیکھنے کے لیے ایک ایپ بھی بنا دی ہے جس سے چاند دیکھا جا سکیگا،جبکہ موبائل ایپ سے تمام کہکشاں دیکھی جاسکتی ہے،موبائل ایپ کو مختلف نظام کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔