اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی ہر پہلو سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کلبھوشن یادیو جیسے نیٹ ورک کی پلاننگ شامل ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شاندار کارکردگی نے بڑے نقصان سے بچایا۔