وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی غیر ملکی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا، ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی

107

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی غیر ملکی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا۔ ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےوفاقی وزیر کو غیر ملکی تحائف کے حوالے جاری بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی غیر ملکی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا۔

ترجمان نے وفاقی وزیر کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے غیر ملکی تحفہ کے طور پر ایک رولیکس گھڑی وصول کی جو کہ مورخہ 10 جنوری 2023 کو آغا حسن بلوچ نے توشہ خانہ میں جمع کرادی تھی۔