وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

100
پاکستان اور چین کے درمیان نجی شعبے میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوںرہنمائوں نے دلچسپی کے مختلف ممکنہ شعبوں بشمول ماحولیات، سمارٹ ایگریکلچر، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، قابل تجدید توانائی اور انسانی وسائل کی تربیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی علی طاہر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے انسانی وسائل کی ترقی پر خاص توجہ کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر موجودہ معاہدے کے فریم ورک میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مصروفیات کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور اس سلسلہ میں طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔