وفاقی وزیر سرحدی امور و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ

236
APP90-08 KHARAN: May 08 - Federal Minister for SAFRON Lt. Gen (Retd) Abdul Qadir Baloch addressing after inaugurating Bado Bridge. APP

کوئٹہ۔08مئی(اے پی پی)وفاقی وزیر سرحدی امور و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے صوبے میں بڑے پیمانے پر میگا منصوبوں پر کام کررہی ہے‘ سی پیک سے بلوچستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خاران میں وفاقی حکومت کی فنڈز سے بننے والی دریائے بڈو پل کی افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خاران قادر بخش پرکانی سمیت دیگر سرکاری حکام اور علاقائی معتبرین موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خاران دریائے بڈو پل میری تجویز پر وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وفاقی حکومت کے توسط سے 17 کروڑ روپے کی لاگت سے کم وقت میں مکمل ہوئی‘ پل کی معیاری اور بروقت کام پر متعلقہ کام کرنے والے کمپنی اور انجینئرز کو مبارکباد دیتا ہوں۔