وفاقی وزیر سردار یوسف کا مذہبی شخصیات کے اجلاس سے خطاب

95

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان اور بالخصوص محرم الحرام کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام مکاتب اور مسالک کے علماءو مشائخ عظام محرم الحرام کی حرمت کا احترام کرتے ہوئے متفقہ جامع ضابطہ اخلاق پر عمل کریں تاکہ ملک دشمن قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں محرم الحرام 1439ھ کے حوالہ سے مختلف مسالک کے ممتاز اور جید علماءکرام و مشائخ عظام، خطباءاور مذہبی شخصیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔