اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سفیران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور صوبائی وزیر منظور وسان نے کراچی میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کچھ روز سے علیل تھے اور کراچی میں ان کی انجیوگرافی کی گئی تھی اور وہ اب روبصحت ہو رہے ہیں۔دونوں رہنماﺅں نے وفاقی وزیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔