وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن سے جرمن سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، زرعی مشینری، لائیو سٹاک سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات خان بوسن سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، زرعی مشینری، لائیو سٹاک سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے جرمن سفیر کو پاکستانی معیشت کیلئے لائیو سٹاک کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا جبکہ جرمنی …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات خان بوسن سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، زرعی مشینری، لائیو سٹاک سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے جرمن سفیر کو پاکستانی معیشت کیلئے لائیو سٹاک کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا جبکہ جرمنی سے جانور کی درآمدات کے حوالہ سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2001ءکے بعد جانوروں کی ”بی ایس ای“ بیماری کے باعث جرمنی سمیت مختلف ممالک سے جانوروں کی درآمدات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014ءمیں حکومت پاکستان نے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے انٹرنیشنل اینیمل ہیلتھ آرگنائزیشن (آئی اے ایچ او) کی تصدیق کے بعد بعض ممالک سے جانوروں کی درآمدات پر پابندی ختم کر دی تھی تاہم جرمنی سے جانوروں کی درآمدات پر تاحال پابندی عائد ہے۔ جرمن سفیر نے جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی تنظیم سے اپنی موجودہ حیثیت کی تصدیق کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین اس حوالہ سے مزید پیشرفت ہو سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply