وفاقی وزیر سید امین الحق کی زیرصدارت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ذیلی اداروں کے حوالے سے بریفنگ

72

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیرصدارت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ذیلی اداروں کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس برائے مالی سال 2021-2022 کے حوالے سے وزارت کے کمیٹی روم میں جمعرات کو تفصیلی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج ) وزارت آئی ٹی محسن مشتاق، سینئر افسران اور ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت۔

اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی کو جاری آئی ٹی منصوبوں، ان کے لیئے مختص فنڈ، اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن، ورچوئل یونیورسٹی اور وزارت آئی ٹی کے آئی ٹی ونگ کی جانب سے اپنے اپنے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبوں پر تیزی سے اور ٹائم پر کام مکمل کیا جائے۔انہوں نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کینکٹوٹی کو بہتر کرنے کے لیئے بھرپور اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔