وفاقی وزیر سید امین الحق کی زیر صدارت وزارت اور اس سے منسلک اداروں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

54

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیر صدارت وزارت اور اس سے منسلک تمام اداروں کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے چیلنجز سے خود کو ہم آہنگ کرنے اور جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی عائشہ چوہدری، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، چیف ایگزیکٹیو یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود چوہدری، قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حسنین کاظمی، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر، چیف ایگزیکٹیو اگنائٹ عاصم شہریار نے شرکت کی۔