اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی سے وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے کرونا ڈاکٹر فیصل سلطان، معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او شباحت علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق ملاقات میں بندرگاہوں پر کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے ڈیجیٹل سلوشن پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل طریقہ کار کورونا وائرس سے حفاظت، نگرانی اور پھیلاو¿ سے متعلق معاون ثابت ہوگا، ڈیجیٹل سسٹم موجودہ طریقہ کار کو بہتر اور مو¿ثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پورٹ آپریشنز کے تسلسل کیلئے عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں خطے کی واحد بندرگاہ پورٹ قاسم نے آپریشنل رہ کر معیشت کا پہیہ چلائے رکھا، اسمارٹ سلوشن کورونا کی روک تھام میں بہترین معاون ثابت ہوا ہے۔