23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا عالمی یوم ہیموفیلیا پر تھلیسیمیا...

وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا عالمی یوم ہیموفیلیا پر تھلیسیمیا سینٹر کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے عالمی یوم ہیموفیلیا کے موقع پر سندس فائونڈیشن اور بیت المال کے اشتراک سے چلنے والے تھلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا اور تھلیسمیا کا شکار بچوں اور ہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات کی۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خون کی موروثی بیماریوں جیسے ہیموفیلیا اور تھیلیسیمیا سے نمٹنے کے لیے حکومتی عزم واضح اور پائیدار ہے اور اس مشن میں حکومت فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بیت المال اور سندس فائونڈیشن کی شراکت ایک قابل تقلید ماڈل ہے جس کے تحت اسلام آباد سینٹر میں سینکڑوں مریضوں کو نہ صرف مفت طبی سہولیات بلکہ تعلیم، تربیت اور سفری معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے، مجھے بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس تھلیسیمیا سینٹر جہاں ہم آج اکٹھے ہوئے ہیں، کا افتتاح مرحومہ بیگم کلثوم نواز نے کیا جو حکومت کی صحت کے حوالے سے کاوشوں کا عکاسی ہے ۔ انہوں نے اس ماڈل کو ملک کے دیگر شہروں تک وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور تجویز دی کہ تدریسی اسپتال ساہیوال میں انتطامیہ کی مشاورت سے ایک جدید تھیلیسیمیا مرکز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں صرف تھیلیسیمیا کے 3,228 مریضوں کو 63 کروڑ 77 لاکھ روپے جبکہ بلڈ کینسر اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو بھی خاطر خواہ مالی امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے باقی اضلاع میں قائم کیے گئے مراکز کا مریضوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے دورہ کریں گے ۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خون کی بیماریوں سے نجات صرف طبی سہولیات سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے قومی سطح پر شعور، سائنسی تحقیق، اور ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے سندس فائونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ صحت عامہ کے اس عظیم مشن کو مزید وسعت دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی آگاہی بہت ضروری ہے جس ک لیے میڈیا، پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کا رول بہت اہم ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ہیموفیلیا سمیت ہر ایسی بیماری سے لڑنے کے لیے اپنی اجتماعی کاوشیں تیز کریں گے جو ہمارے بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالتی ہے، یہ صرف فلاح کا نہیں، قوم کی ءبقا کا سوال ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583672

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں