وفاقی وزیر سید فخر امام سے جنوبی افریقن ہائی کمشنر ایم مدی کیزا کی ملاقات ، وزیر کا پروسیسڈ آم کی مصنوعات پاکستان سے جنوبی افریقہ برآمد کرنے کا مشورہ

87

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی خوراک تحفظ و تحقیق ، سید فخر امام سے پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر ایم مدی کیزا نےملاقات کی جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں ہائی کمشنر نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے قریبی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ غذائی تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو درپیش چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے ، ہائی کمشنر نے فصل سائنس ، تکنیکی جدت طرازیوں اور لائیو اسٹاک سائنس میں شراکت کی تجویز پیش کی۔

ہائی کمشنر نے تجویز دی تھی کہ وہ جنوبی افریقہ میں نمائشیں لگائیں تاکہ سرمایہ کاروں کو خصوصا آم اورمالٹے کی فصل میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جاسکے۔ وزیر نے پروسیسڈ آم کی مصنوعات جیسے آم کا گودا اور ڈی ہائیڈریٹڈ آم پاکستان سے جنوبی افریقہ برآمد کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر نے دونوں ممالک کے مابین برآمد-

درآمد تعلقات کی تجویز پیش کی جب پاکستان میں آم کا موسم ہو ، جنوبی افریقہ کا آم کا موسم نہ ہو۔ دونوں شخصیات نے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں یہ باہمی فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین دیگر تعلقات کے علاوہ کھیلوں کے حوالے سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔وزیر نے محقق پروگراموں اور طلباءکے تبادلہ پروگراموں کی تجویز پیش کی۔