وفاقی وزیر سید فخر امام سے کورین سفیر کی ملاقات، پاک کوریا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

51
وفاقی وزیر سید فخر امام سے کورین سفیر کی ملاقات، پاک کوریا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام سے پاکستان میں کوریا کے سفیر سوہ سانگ پیو نے ملاقات کی ۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاک ۔کوریا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور غذائی تحفظ و تحقیق کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سید فخر امام کا کہنا تھا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تجارت اور تعلیم کے میدان میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی قیادت کو تجارت کے فروغ اور تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لئےطلباءکےلئے پروگرام کا آغاز کرنا چاہئے۔