اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ٹڈی دل بھارت سے پاکستان ہجرت کر سکتی ہے۔یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے جمعہ کے روز نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کوآرڈینیٹر این ایل سی سی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔ ابھی تک 15,518 مربع کلومیٹر پر سروے کیا گیا ہے۔ لسبیلہ میں کنٹرول آپریشن کیا جارہا ہے۔ لاکسٹ واریئر ٹیموں کو 500 حفاظتی سوٹ مہیا کیے جائیں گے، اسی طرح 3 ڈرونز کو کنٹرول آپریشن کے لئے بلوچستان کے حوالے کردیا گیا ہے، ایف اے او نے ٹڈی دل کی پیشن گوئی کے بارے میں بتایا۔ پیش گوئی کے مطابق جنوب مغربی ایشیائ میں ٹڈی دل کم ہورہی ہے۔اس کے باوجود یہ یمن اور ہارن آف افریقہ کے دیگر علاقوں میں سنجیدہ ہے۔ جنوب مغربی ایشیاءمیں صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان میں لسبیلہ میں چھوٹے چھوٹے گروپس بدستور برقرار ہیں۔ معمولی اور گہری سروے کا انعقاد پاک بھارت سرحد پر کیا جانا چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جمعہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔مغربی ہواوں کا یہ سلسلہ بدھ (30 ستمبر) تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔ بلوچستان نے ذکر کیا کہ لسبیلہ سے 99 فیصد ٹڈی ختم کردی گئی ہے۔سندھ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں موجود نہیں ہے۔