وفاقی وزیر سید مرتضیٰ محمود کی زیر صدارت موسم خریف کیلئے کھادوں کی فراہمی اور ترسیل کیلئے فرٹیلائزر ریوو کمیٹی کا اجلاس

59

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مخدوم سید مرتضیٰ محمود کی زیر صدارت موسم خریف کیلئے کھادوں کی فراہمی اور ترسیل کا جائزہ لینے کیلئے فرٹیلائزر ریوو کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھاد کسادکمپنیوں کے نمائندوں اور صوبائی زرعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل تا ستمبر یوریا کی پیداوار 3.2 ملین میٹرک ٹن ہونے کی امید ہے، اپریل تا ستمبر یوریا کی آف ٹیک 3.4 ملین میٹرک ٹن ہو سکتی ہے، اس سال 2 یوریا اور دیگر کھادوں کی طلب میں اضافہ ہو گا، اجلاس میں 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے پر غور کیا گیا۔

مخدوم مرتضیٰ محمود نے کہا کہ یوریا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے پلان مرتب کیا جائے گا، یوریا کساد کمپنیاں کو یوریا کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھادوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔