وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچٍ کا استنبول میں نسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچٍ کا استنبول میں نسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق کانفرنس سے خطاب استنبول ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے تنازعات اور باالخصوص اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اینجڈے پر موجود معاملات …

وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچٍ کا استنبول میں نسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق کانفرنس سے خطاب
استنبول ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے تنازعات اور باالخصوص اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اینجڈے پر موجود معاملات کو حل کرانا چاہئے، پاکستان کے فوجیوں نے انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، عالمی برادری کو نئے بحرانوں میں پناہ گزینوں سے متعلق پرانی صورتحال کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے طلب کی اور اس کی میزبانی ترکی کی حکومت نے کی۔ دو دن تک جاری رہنے والی کانفرنس میں مختلف سربراہان مملکت و حکومت انسانی ہمدردی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اداروں اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply