اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر ایم پی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
بات چیت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسانی حقوق، قانونی امور اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ اور قانونی اصلاحات کے کلیدی علاقوں میں تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
جمعہ کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی قانونی دائرہ کار کے تحت انسانی حقوق کی ترقی اور حفاظت کے لیے پاکستان کی پختہ عزم کا اعادہ کیا۔گفتگو کے دوران عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں باہمی معاونت پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ اور ہمیش فالکنر نے انسانی حقوق کے حوالے سے تعاون میں مزید بہتری، مسلسل مکالمے اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے کے ذریعے مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے یقین ظاہر کیا کہ جاری تعاون پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا اور ان کے شہریوں کی بہترین مفاد میں خدمات انجام دے گا۔