وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان سے یو این ڈی پی کے پاکستان کےلئے نئے کنٹری نمائندے کی ملاقات

159
شیری رحمان
مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حق پر شب خون مارا ، شیری رحمان

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے پاکستان کےلئے نئے کنٹری نمائندے سیموئل رزک نے یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یو این ڈی پی کے پاکستان کےلئے نئے کنٹری نمائندے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے بہترین ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک کی قیادت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔