اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ریٹائر ہونے والے سیکرٹری اطلاعات عمران گردیزی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران گردیزی ایک قابل اور ایماندار افسر ہیں جو عزت اور وقار کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ میڈیا چیفس کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر …
وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ریٹائر ہونے والے سیکرٹری اطلاعات عمران گردیزی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران گردیزی ایک قابل اور ایماندار افسر ہیں جو عزت اور وقار کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ میڈیا چیفس کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران گردیزی 31 جولائی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ایک ایسا افسر وزارت کا انچارج تھا جس کی ساکھ پر کوئی بھی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سید عمران گردیزی نے وزارت کے امور انتہائی شفافیت کے ساتھ چلائے ہیں جن سے وزارت نے استفادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمران گردیزی نے جو مثال قائم کی ہے ان کے جانشین بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔








