اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر شازیہ مری نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن فواد خورشید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک نیوز کے ڈائریکٹر نیوز اور اینکر پرسن فوادخورشید کی وفات کا سن کرانھیں دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔