32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو...

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترقی پانے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو وزارت آ ئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یہ اعزاز قوم کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا قوم کے اعتماد اور عزت کا عملی اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیت کر ملک کا وقار دنیا میں بلند کیا ، فیلڈ مارشل کا رتبہ ملک اور قوم کے لئے ان کی جرأت و بہادری کا اعتراف ہے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں