وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ 2 روزہ دورے پر کرغزستان پہنچ گئی

بشکیک۔19نومبر (اے پی پی):آذربائیجان کے کامیاب دورے کے بعد وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ 2 روزہ دورے پر بشکیک کرغزستان پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلیکام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کاریک ممالک کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے بزنس ٹو بزنس ایم او یوز کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ شزہ فاطمہ خواجہ ایشیائی ترقیاتی بینک …

بشکیک۔19نومبر (اے پی پی):آذربائیجان کے کامیاب دورے کے بعد وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ 2 روزہ دورے پر بشکیک کرغزستان پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلیکام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کاریک ممالک کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں کے بزنس ٹو بزنس ایم او یوز کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ شزہ فاطمہ خواجہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے اہم ملاقات کریں گی۔وفاقی وزیر اے ڈی بی کے ساتھ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گی۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام بشکیک میں کاریک (CAREC) وزارتی اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گی۔

شزہ فاطمہ ’’سافٹ انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘‘ کے اہم سیشن میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گی۔وفاقی وزیر اپنے خطاب میں علاقائی ڈیجیٹل تعاون، اسمارٹ کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کی اہمیت اجاگر کریں گی۔