وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس، ملک بھر میں ہر کلاس کے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ،گرمیوں کی چھٹیا ں محدود ہوں گی

168
وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس، ملک بھر میں ہر کلاس کے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ،گرمیوں کی چھٹیا ں محدود ہوں گی

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس پیر کو وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ، ڈی جی ایف جی ای آئی کینٹ اینڈ گیریژن میجر جنرل اصغر اور سیکرٹری آئی بی سی سی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم اور چیئرپرسن پیرا ضیا بتول نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کے لئے تمام ممکنہ آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کئے جائیں گے،

تاہم تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ محدود تعداد میں ہوں گی۔ چیئرمین بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی شفقت محمود نے تمام وفاقی اکائیوں کو اساتذہ، نگران عملے اور دیگر انتظامی سٹاف کی بروقت ویکسی نیشن کو یقینی بنانے پر زور دیاجن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ انویجی لیشن کے لئے نہیں بلائے جائیں گے۔مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں این سی ایچ ڈی اور بیکس کے سٹاف کی 30 جون کے بعد صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر بھی کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی شفقت محمود نے کہا کہ اس ضمن میں صوبے جلد نوٹیفکیشن کریں۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کمیٹی میں نیشنل ایجوکیشن اسیسمنٹ فریم ورک کو بھی صوبوں کیساتھ شیئر کیا گیا اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی