26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اٹک ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے یہ بینائی سے محروم ہیں مگر ان کے دل روشنی سے منور ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حقوق العباد ادا کرنے پر زیادہ زور دیا ہے ،خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہر فرد کا امتحان ہے اور روز محشر ہم اس کے جواب دہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول برائے نابینا اطفال اٹک میں منعقدہ سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48844

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں