اسلام آباد ۔ 12 اگست(اے پی پی) وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو کوہالہ سے ملانے کے لئے اس کے قابل عمل ہونے کے جائزہ اور تفصیلی ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ہے‘ فنڈز کی دستیابی اور پی سی ون کی منظوری کے بعد اس کی تکمیل تین سال میں ہونے کی توقع ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزیر مواصلات کی جانب سے شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو کوہالہ سے ملانے کے لئے چیجانہ اور پری بانڈی ایکسپریس وے کے قابل عمل ہونے کے جائزے اور تفصیلی ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ہے